ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں ہوئے سڑک حادثے کا شکار ہوکر اسپتال میں زیر علاج نوجوان کی مالی تعاون کےلئے مخیر حضرات سے اپیل

بھٹکل میں ہوئے سڑک حادثے کا شکار ہوکر اسپتال میں زیر علاج نوجوان کی مالی تعاون کےلئے مخیر حضرات سے اپیل

Sat, 19 Oct 2019 21:29:10    S.O. News Service

بھٹکل:19؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)سڑک حادثےمیں ایک مزدور نوجوان  کے  بائیں  پیرکی ہڈی ٹوٹ جانے سے وہ  شدید زخمی ہے اور  اسپتال میں زیر علاج ہے۔کنداپور کے اسپتال میں ہڈی کا آپریشن کرنےکے بعد  منی پال کے کستوربا اسپتال میں  بھی ہڈی جوڑنے کا ایک آپریشن ہواہے۔

غریب خاندان نے کسی طرح کنداپور اسپتال کے اخراجات برداشت کرلئے ہیں مگر اب منی پال میں دوبارہ آپریشن کے اخراجات کو لے کر  مشکلات میں گھرگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک اسپتال کے اخراجات دو لاکھ روپیوں سے زائد ہوچکے ہیں۔  انہوں نے ساحل آن لائن کے توسط سے مخیر حضرات سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ آئندہ ہونےو الے آپریشن اور اسپتال کے اخراجات میں آسانی ہو۔ اس سلسلےمیں جوکوئی مخیر حضرات مدد کرنا چاہتے ہیں وہ ساحل آن لائن کےمینجر مبشر حسین ہلارے 9972818849کے پاس جمع کرسکتے ہیں۔


Share: